رحیم یار خان

زرعی ادویات ،کھادوں کی فروخت جانچ پڑتال کا حکم

sbconline1-16


رحیم یار خان (آئی این پی ) زرعی ادویات ،کھادوں کی تیاری اور فروخت کی جانچ پڑتال کا حکم ضلعی حکومتوں نے اسیسٹنٹ کمیشنر اور زراعت افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔
تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب ،نے صوبہ بھر میں زرعی ادویات اور کھادوں، میں ملاوٹ و جعلسازی کی روک تھام کے لیے سخت آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے، اس سلسلہ میں، رحیم  یارخان، سمیت صوبہ بھر کی ضلعی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے، کہ وہ تمام تحصیلوں میں، اسیسٹنٹ کمیشنرز، اور، زراعت افسران، پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں جو ،زرعی ادوایات اور کھادوں کی تیاری، اور فروخت کی جانچ پڑتال کریں گی، اورجعلسازوں کا پتہ لگا کر انہیں قانون کی کڑی گرفت میں لایا جائے ۔
حکومت نے کھادوں اور زرعی ادوایات، کے ڈیلرز اور کسانوں کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومتی احکامات ،پر ضلعی حکومت نے ٹیمیں تشکیل دے کر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ،کھادوں اور زرعی ادویات ،کی تیاری اور فروخت کرنے والوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دیں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top