اہم خبریں

اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا؟

sbconline1-11



اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا؟

اسلام آباد(ای پی نیوز)سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی نااہلی ،کے عدالتی فیصلے کے بعد اپنی سیاسی جماعت ،آل پاکستان مسلم کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ۔
جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد نے ،پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے ، ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی عدالت سے، نااہلی ختم نہیں ہوئی ،اور وہ بیرون ملک سے ،پارٹی کو فعال انداز، میں نہیں چلا پا رہے تھے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے مجھے پارٹی چیئرمین نامزد کیا ہے، اور پارٹی کے تمام امور کی، ذمہ داری، میرے سپرد کردی ہے۔
جبکہ سابق صدر پارٹی کے بدستور سرپراست اعلی رہیں گے، ان کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جا چکا ہے ۔
یاد رہے، کہ سپریم کورٹ نے، سابق صدر جنرل پرویز مشرف، کو وطن واپسی کا حکم دیا تھا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے ،اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا؟۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر