پاکستا ن

جامعات درجہ بندی میں پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن

sbc


بہاولپور( پریس رپورٹ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنےعالمی ریسرچ رینکنگ نیچر انڈیکس کی جامعات درجہ بندی میں پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، نیچر انڈیکس کی رینکنگ عالمی طور پر بہت مشہور اور مستند درجہ بندی سمجھی جاتی ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر کی سربراہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت تدریس اور تحقیق کے میدان میں بہت نمایاں پیش رفت کی ہے۔ وائس چانسلر کے ڈویژن تحقیق بمطابق قومی ترقی کے ثمرات واضح طور پر سامنے آئے ہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور قومی سطح سے ابرم کرعالمی سطح کی یونیورسٹی کے طور پر نمایاں ہوئی ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 2015ء میں سمیسٹر کیلنڈر نافذ کیا گیا جس کے باعث تمام کیمپسز اور فیکلٹیوں میں تدریس اور تحقیق کی سرگرمیوں میں باقاعدگی اورربط پیدا ہوا، آئے روز کی ہڑتالوں اور تدریسی سرگرمیوں میں تعطل کا خاتمہ ہوا۔
یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین سال کے عرصے میں تیرا سلیکشن بورڈ منعقد کرکے 237 اسسٹنٹ پروفیسر کا تقرر جوسب کےسب پی ایچ ڈی ڈگری حامل ہیں۔ ان اقدامات کے باعث تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیقی سرگرمیوں کو بھی نئی جلا ملی ۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جامعہ کوصرف سال 2016ء میں56. 122 ملین روپے کے تحقیقاتی منصوبے حاصل ہوئے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو یکمشت بارہ ریریچ پراجیکٹس دیئے گئے جس کے بعد جامعہ اسلامیہ صوبہ پنجاب کی 27 جامعات میں تحقیقی کے شعبے میں چھےج نمبر پر آگئی ۔
اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کی رینکنگ میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور صرف ایک سال میں 40 درجے سے ترقی کرکے گیارہویں پوزیشن پرآگئی ۔ایک نامور عالمی ادارے کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی قومی سطح پر تیسری پوزیشن کی خبر سے اساتذہ و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس تاریخی کامیابی کا پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی مدبرانہ قیادت اور تعلیمی منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top