رحیم یار خان

فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران وفات یامعذوری کی صورت میں معاوضہ

sbconline1

 رحیم یار خان (ائی این پی) وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی ،سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران ،پاکستانی عازمیں حج کی، سعودی عرب میں وفات کی صورت میں، عازم حج کو5لاکھ روپے،اور کسی حادثے کے نتیجہ میں معذوری پر ایک , عضو ضائع ہو جانے کی صورت میں، ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔
حج پالیسی 2018 کے مطابق، وزارت مذہبی امور ،کسی حادثے میں ایک سے زائد عضاءکے،مستقل معذوری کی صورت میں فی کس اڑھائی لاکھ روپے ،اور بیماری کی صورت ،سعودی عرب سے فوری انخلا کی صورت میں، 3 لاکھ روپے ادا کرے گی ۔
وزارت مذہبی امور ،رواں حج سیزن کے دوران حجاج کی وفات کی صورت میں ،نامزد متاثرہ لواحقین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے ،تکافل کےر سک منیجمنٹ کے تحت حج محافظ سکیم جاری رکھے گی ۔ہر حاجی/ رکن ویلفیئر سٹاف سکیم میں شامل ہونے کے لیے، 500 روپے ناقابل واپسی جمع کرانے ہونگے، سکیم کے ذریعے حجاج /بہبود عملہ کو کسی نقصان کی صورت میں ،معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top