پاکستا ن

نگران وزیراعظم بیرون ملک جائیدادوں کے مالک

sbconline1


ٹیکس لگا لگا کر لوگوں کو پاگل کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعظم، بیرون ملک جائیدادوں کے مالک نکلے،نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سنگاپوراور برطانیہ میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک اور اسلام آباد میں 3 پلاٹ کے مالک ہیں ۔


الیکشن کمیشن کے مطابق ،نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک، سنگاپور اور برطانیہ میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک کے مالک ہیں ،الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم ناصرالملک کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ،جس کے مطابق نگران وزیراعظم کی سنگاپور اور برطانیہ میں جائیدادیں، سوات میں 26 دکانیں فلورمل اور سی این جی اسٹیشن میں شیرز ہیں ۔


نگران وزیر اعظم، کا ڈپلومیٹ انکلیو میں پارٹمنٹ بھی ہے ،بیرون ملک جائیداد یں بیوی کے نام پر ہیں ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تحصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم، 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر، کے مقروض بھی ہیں، اس کے علاوہ نگران وزیر اعظم کی سنگاپور میں، 7 لاکھ ڈالر، اور برطانیہ میں 2 لاکھ 72ہزار پاؤنڈ، کی پراپرٹی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top