اہم خبریں

فلموں میں تو دیکھا تھا ،پاکستان میں یہ کام حقیقت میں ہونے لگا

sbconline1

فیصل آباد( نیوز ڈیسک )فلموں میں تو دیکھا تھا ،پاکستان میں اب یہ کام حقیقت میں ہونے لگا ،گردوں کی غیر قانونی ،پیوند کاری، ڈاکٹر سرکاری ملازم نکلا ،ملزم ضلع اٹک کی تحصیل حضرو ،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں ،اینستھیزیا سپیشلیسٹ ہے ،گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے لگا ۔
تفصیل کے مطابق، فیڈرل انویسٹیگیشن اتاگرٹی فیصل آباد، کے زیر حراست ،ملزم ڈاکٹر منظور حسین ،سرکاری ملازم نکلا تحصیل حضرو میں ،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ،میں بطور اینستھیزیا سپیشلسٹ کام کر رہا ہے، اس سے قبل 11 ہسپتالوں میں بھی تعینات رہا ہے ۔
منظور حسین، شالیمار ہسپتال لاہور، نواز شریف سوشل سیکورٹی ،ہسپتال لاہور، واپڈا ہسپتال تربیلا ،میں تعینات رہ چکا ہے ،منظور حسین نے اپنا نجی ہسپتال ،حضرو میں بنایا ہوا ہے ،اس ہسپتال میں، اسکی بیوی حصہ دار ہے ،ایف آئی اے نے ملزم منظور حسین کا اعترافی ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق، منظور حسین ،مختلف علاقوں سے مریض بک کرتا تھا ،فیصل آباد اور دیگر چھوٹے ہسپتالوں میں بہت بھاری فیس لے کر گردے تبدیل کرتارہا ،وہ یہ کام اپنے ہسپتال میں نہیں کرتاتھا،مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔
ایف آئی اے کے مطابق ،منظور حسین ،کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ،کےحوالے کر دیا جائے گا ،ایف آئی اے کے مطابق ملزم منظور حسین کےاعترافی بیان کے مطابق ملزم مختلف علاقوں سے مریض بک کرتا اور ،گردوں، کی ،غیرقانونی پیوندکاری ،چھوٹی نجی ہسپتالوں میں کرتا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر