اہم خبریں

مشتبہ شخص کی کمرےمیں گھسنے کی کوشش ناکام

sbconline1

(ائی ویب رپورٹ )سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ،نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز، بھی کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں ہی موجود ہیں۔کلثوم نواز جس اسپتال میں داخل ہیں، وہاں 16جون کوایک مشتبہ شخص نے، ان کے کمرے میں داخل کی کوشش کی ،جس کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
حسین نواز نےکہا ہے کہ مشتبہ شخص بغیراجازت کمرے میں گھسا، یہ شخص سیکیورٹی والوں کو بے وقوف بنا کر کمرے میں چلا گیا ،جب کہ ہم پہلے ہی والدہ کی طبیعت کی وجہ سے پریشان ہیں۔کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے والے ،شخص کی شناخت نوید نامی شخص سے ہوئی ہے، مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لیکر، تفتیش شروع کردی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top