اہم خبریں

دعا کریں آئندہ سال عید نئےپاکستان میں منائیں

www.sbconline1.com


دعا کریں آئندہ سال عید نئےپاکستان میں منائیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ،عمران خان نے پوری قوم کو ،عید کی مبارکباد دی ہے ،عمران خان نے کہاکہ دعا کریں آئندہ سال عید نئےپاکستان میں منائیں جس کا خواب ہمارے آباوآجداد، نے دیکھا تھا ۔


انہوں نے کہا کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ،عید منانے والے ،تمام پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، مزید کہا کہ سب دعا کریں کے آئندہ سال ہمیں،رمضان اور عید اس نئے پاکستان میں نصیب ہو جس میں اللہ تعالیٰ کی دی گئی ،صلاحیتوں کے بل بوتے پر ،ایک ایسی قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوں ،جس کا خواب ہمارے آباواجداد نے دیکھا تھا ۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز عمران خان نے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف، کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز، کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی تھی۔
 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top