اہم خبریں

مسلم لیگ نون کے رہنما ,عمران خان قومی ہیروہیں

zulfi bukhari


مسلم لیگ نون کے رہنما ,عمران خان قومی ہیروہیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کے قریبی دوست ،زلف بخاری ،کے سسر ،سید ظفر علی شاہ ،سابق سینیٹر ،جو کہ مسلم لیگ نون کے رہنما ہیں ،سید ظفر علی شاہ نے اپنے داماد کے بارے میں کہا زلفی بخاری کا کاروبار غیر قانونی نہیں ہے۔


مسلسل تنقید کی وجہ سے، زلفی بخاری نے کھل کر میڈیا پر بیان دے دیا ،زلفی بخاری نے کہا میڈیا گروپس ،انھیں ٹارگٹ کر رہے ہیں ،عمران خان قومی ہیروہیں اور پوری دنیاں ان کے اچھے کاموں کی وجہ سے انہیں داد دیتی ہے ۔


زلفی بخاری نے کہا کے ماضی میں، شوکت خانم کو عطیہ کیا تھا اور آئندہ بھی دیتار ہوں گا اورمیں ،فخر سے کہتا ہوں کہ، عمران خان کا دوست ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میری پیدائش لندن ،میں ہوئی اورمیں لندن کا رہائشی ہوں،میں نے بچپن لندن میں گزارا ہے،تعلیم بھی لند ن سے حاصل کی ہے۔


شوکت خانم کو عطیہ ،غریبوں کے لیے کرتا ہوں کیوں کہ ،غریب علاج کے لئے ملک سے باہر نہیں جا سکتے ۔ سوال کے جواب میں ،زلفی بخاری نے کہا کہ ،میرا کاروبار قانونی ہے اور میں ،پاکستان سے پیسہ لندن میں نہیں لے گیا بلکہ تمام تر پیسہ، لندن میں ہی کمایا، اور یہیں کاروبار میں لگایا مزید کہا کے جس جہاز پر عمرہ کے لیے گئے وہ جہاز، علیم خان ،کا تھا میرا نہیں تھا ،جو لوگ مجھے نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے خلاف کاروائی کرنے کا حق رکھتا ہوں ۔


ٹی وی چینل ،سے گفتگو کے دوران عمران خان ،کے قریبی دوست زلفی بخاری نے کہا تین دنوں سے میڈیا، سوشل ،میڈیا ،پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کے میرا نام بلیک لیست نہیں تھا اور نہ ہی میرا نام بلیک لیسٹ سے ہٹایا گیا ہے بلیک لیسٹ، نامی کوئی قانون ،ہی نہیں ،زلفی بخاری نے کہا کہ ،سب جھوٹ پر مبنی ہے ۔


بخاری نے کہاکہ میں ،جہانگیر خان یا عمران خان ،کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ ان کی پارٹی ونظریات کو سپورٹ کرتا ہوں ۔بخاری نے ریحام خان ،کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ، ریحام خان ،کو قانونی نوٹس بھیج چکا ہوں ،ریحام کی کتاب پڑھنے کے قابل ہی نہیں ،جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ،انہوں نےکہا ریحام خان ،کی کوئی حیثیت نہیں اور جو حیثیت عمران خان ،کی سابقہ بیوی ہونے کی تھی، وہ بھی ختم ہوچکی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top