اہم خبریں

بھٹو کے نام پر سیاست کرنے والوں نے

sbconline1


بھٹو کے نام پر سیاست کرنے والوں نے بھٹو خاندان کا نام ہی پارٹی سے بالکل نکال  دیا

(نیوزڈیسک ) بھٹو کے نام پر سیاست کرنے والوں نے بھٹو خاندان کا نام ہی پارٹی سے بالکل نکال  دیا پاکستان پیپلزپارٹی کی اکاون سالہ تاریخ میں پہلی بار بھٹو خاندان کےکسی بھی فرد کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔


تفصیل کےمطابق الیکشن 2018 میں بھٹو خاندان کا کوئی بھی فرد الیکشن نہیں لڑ رہا اور نہ ہی پارٹی کی جانب سے خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ دیا گیا ہےزوالفقارعلی بھٹو کی بنا ئی گی پیپلزپارٹی سے بھٹو خاندان کو باہر کر دیا گیا ہے۔


بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی مکمل طور پر زرداری خاندان میں چلی گئی ہے بھٹو خاندان کے ذوالفقارعلی جونیئر اور فاطمہ بھٹو بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے جبکہ پیپلز پارٹی کا نعرہ آج بھی بھٹو زندہ ہے محض سیاسی نعرہ بن کر رہ گیا ہے عملی طور پر زرداری خاندان بھٹو خاندان کو پیپلزپارٹی سے باہر نکال چکا ہے۔
 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top