اہم خبریں

بھرتیوں پرعائد پابندی ختم

Elaction-comission-Pakistan


بھرتیوں پرعائد پابندی ختم 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نےترقیاتی سکیموں کے فنڈ کسی دوسری مد میں منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیاتھا کہ یکم اپریل کے بعد منظور کردہ سرکاری منصوبوں پر کام نہیں ہو سکے گا پرانا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ۔


تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں پرعائد پابندی کا نوٹس واپس لے لیا ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں پر بھرتی پر سے پابندی ختم کر دی ۔الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کیا نگران حکومتوں کو نئی ملازمتوں اور بھرتی کرنے کی اجازت ہو گی اور نگران حکومتیں مفاد عامہ میں نئی بھرتیاںاور ترقیاں کر سکیں گی۔


11 اپریل کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کے لیے ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی اور ترقیاتی اسکیموں کے فنڈ کسی دوسری مد میں منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیاتھاکہ یکم اپریل سے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو سکے گا اب سابقہ نوٹیفیکشن واپس لے لیا گیاہے
 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top