رحیم یار خان

اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے ایپلیٹ کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔

image


رحیم یار خان (ای پی رپورٹ )مخدوم خسرو بختیار ,ہاشم جواں بخت ,شہاب الدین کے کاغذات نامزدگی کر نام بدنیتی پر مبنی ہے کئی گناہ اثاثہ جات بیان حلفی میں ظاہر نہیں کیے ایپلیٹ کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ احسن عابد
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 177 سے انتخاب میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار رئیس احسن عابد ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے مخدوم خسرو بختیار، مخدوم ہاشم جواں بخت، مخدوم شہاب الدین مخدوم معین الدین علی سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کرنا بدنیتی پر مبنی ہے ۔
انہوں نے کہاان امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں داخل کیے جانے والے اثاثہ جات پر مشتمل بیان حلفی میں جھوٹ بولا گیا ہے اور اثاثاجات بھی کم ظاہر کئے گئے ہیں ریٹرننگ آفیسر نے درخواست کے باوجود ثبوت داخل کرانے کے لئے وقت نہیں دیا جوکہ سراسر زیادتی ہے اور ان امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو ایپلیٹ کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top