رحیم یار خان

فوڈ اتھارٹی کا ویئرہاؤس پر چھاپہ

image

رحیم یار خان (ای پی رپورٹ )فوڈ اتھارٹی کا ویئرہاؤس پر چھاپہ 5000 لیٹر زائد المیعاد مشروبات برآمد۔
نواں کوٹ روڈ پرماجد ویئرہاؤس میں سینکڑوں کی تعداد میں زید المیاد مشروبات کو عید الفطر کے موقع پر دیہاتی علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا ویئرہاؤس مالک موقع سے فرار فوڈ اتھارٹی نے وئیر ہاوس سیل کرنے کے بعد مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔
تفصیل کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر فوڈ اتھارٹی کا مشروبات کے وئیر ہاوس پر کامیاب چھاپہ مار کرپانچ ہزار لیٹر سے زائد زائد المیعاد مشروبات جو کہ عیدالفطر کے موقع پر دیہاتی علاقوں میں فروخت کیے جانے تھے برآمد کرلیا ۔
مالک ویئرہاؤس موقع سے فرار فوڈ اتھارٹی نےوئیر ہاوس مالک کے خلاف مقدمے کا اندراج کرکے تحریری مراسلہ پولیس کو ارسال کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top