اہم خبریں

کبھی نہیں سوچا کہ ہمارہ ملک ایک غریب ملک ہے

imran khan image


کبھی نہیں سوچا کہ ہمارہ ملک ایک غریب ملک ہے

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ درست دئیے گئے ٗ 10 فی صد پر کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےعمران خان نے کہاکہ جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کردی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں،یہ کبھی نہیں سوچا کہ ہمارہ ملک ایک غریب ملک ہے۔


عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، خیبرپختونخواہ بہت سےشعبوں میں دیگر صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔ صحت، تعلیم اور ماحولیات میں خیبرپختونخواہ سب سے آگے ہے۔


ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ایسےہتھ کنڈوں سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا ٗجب نواز شریف نے ان کو صدر نہیں بنایا تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔
 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر