رحیم یار خان

خاتون کے ساتھ مبینہ چھیڑ خانی

womenimage

رحیم یار خان( پریس رپورٹ) اوباشوں کی خاتون کے ساتھ مبینہ چھیڑ خانی خاوند کے منع کرنے پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا خاتون کی تحریری درخواست ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا
بھیل نگر رحیم یار خان کی رہائشی مسیحی خاتون روما عامر نے اپنے خاوند عامر ارشاد کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 8 جون کو میں اپنے خاوند کے ہمراہ رمضان بازار جا رہی تھی جب ہم میاں ٹائون پہنچے تو پیچھے سے اسی علاقہ کے رہائشی دو اوباش آئے اور میرے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے جس پر میرے خاوند نے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور فون کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیاجنہوں نے آتے ہی میرے خاوند عامر ارشاد کو پیٹنا شروع کر دیا میں نے چھڑانے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے پر پکڑ لیا اور ہم دونوں پر شدید تشدد کیا جس سے میرے کپڑے پھٹ گئے اور میرے خاوند کے جسم پر کافی چوٹیں آئیں بعد ازاں اہل علاقہ کے جمع ہونےپر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔
خاتون روماعامر نے بتایا کہ میں نے تھانہ سی ڈویژن رحیم یار خان کو تحریری درخواست دی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمببر 133/18 درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ زیر حراست ملزم محکمہ تعلیم کا افسر ہے اور اسے بااثر افراد کی پشت پناہی بھی حاصل ہے اورہم پر صلح کے لیے دبائو ڈالا جا رہا ہے اور صلح نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں متاثرہ خاتون نے ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر سے مطالبہ کیا کہ مقدمہ کے باقی ملزمان کو گرفتار کے انصاف مہیا کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے.


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top