پاکستا ن

شاہی خاندان کی لندن روانگی کھٹائی میں پڑ گئی

nawaz sharif

اسلام آباد (این این ائی)نیشنل احتساب بیورو نے ایک بار پھر نواز شریف ،مریم نواز ،کیپٹن صفدر، حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وازرت داخلہ کو خط لکھ دیا   ۔خط میں کہاگیاہےکہ ملزمان کے خلاف ٹرائل کا فیصلہ متوقع ہے اور ملزمان بیرون ملک نہیں جاسکتے۔ نیشنل احتساب بیورو نے کہاان ملزمان کے نام ای سی ایل میں کیلئے ازسرنو جائزہ لیا جائے کیونکہ ریفرنسز کا فیصلہ قریب ہے اور ملزمان فرار ہوسکتے ہیں سپریم کورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اب نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا توان کا لندن جانے کا پروگرام چکنا چورہو سکتا ہے وزارت داخلہ کے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ نواز شریف مریم نواز کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے حوالے سے از سرنو جائزہ لیا جائے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top