اہم خبریں

چوہدری نثارکا آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ch nisar


چوہدری نثارکا آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(ای پی رپوٹ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما چوہدری نثار نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میں صرف 10 خامیاں ہیں جبکہ مسلم لیگ نون میں سو سے زائد خامیاں ہیں انہوں نے کہا کہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی کوپارٹی پر مسلط کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن الیکشن پر توجہ دیں بہتر فیصلہ کروں گا ۔
انہوں نے کہا اگر میں نے منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا چوہدری نثار نے مزید کہا کہ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے یقین دلاتا ہوں کہ صحت میں افاقہ ہوا تو میڈیا کے سامنےضرور آوں گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top