رحیم یار خان

اب ہم دھوکے میں نہیں آئیں گے. مخدوم خسرو بختیار

pti image

رحیم یار خان (ای پی نیوز) تمام عوام ن لیگ کی حقیقت جان چکے ہیں اب ہم دھوکے میں نہیں آئیں گے مخدوم خسرو بختیارپاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے پانچ سال تک جھوٹ بولنے والوں کا انجام اب قریب ہے قوم کو نئے وعدوں سے دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ۔
عوام اب ان کی حقیقت جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کے عوام گیسٹرو کے مرض سے مر رہے ہیں شہباز شریف نے صوبے کے ترقیاتی فنڈ لاہور میں خرچ کر دیئے۔
مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ہر صورت میں بن کر رہے گا اقتدار میں آکر پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کریں گے تاکہ لوگوں کو گندا پانی پینے سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے ۔
شہباز شریف بڑے آبی منصوبے تودور کی بات عوام کوپانی بھی مہیا نہ کرسکے۔تمام ترقیاتی فنڈ صرف لاہور کی سڑکوں ،میٹرو اورنج ٹرین پر لگا دیا گیا ۔
خسرو بختیار نے کہا کے پاکستان تحریک انصاف صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی جنوبی پنجاب میں صحت پر زیادہ رقم خرچ کی جائے گی ہم تھانہ کچہری کی سیاست اور پٹوار کلچر کو ختم کر دیں گے نون لیگ نے کبھی جنوبی پنجاب کے مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی ہم جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنوائیں گے تاکہ یہاں ترقی اور خوشحالی آسکے ۔
 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top