رحیم یار خان

ضلع رحیم یار خان اور پی ٹی آئی ٹکٹیں

pti


ضلع رحیم یار خان اور پی ٹی آئی ٹکٹیں۔ 
 رحیم یارخان (ای پی رپورٹ )ضلع رحیم یار خان کے پی ٹی آئی رہنما وں اور ورکروں نے این اے 179 پی پی 262 ، 263 میں دی گئی ٹکٹوں کو مسترد کردیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، چوہدری شاہد طالب رانا راحیل، رایئس ممتاز مصطفی ایڈوکیٹ ،ریئس شہزاد مہر ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور کمیٹی تشکیل دےکر نمائندگی کا موقع دیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے اس فیصلے سے کارکنان میں مایوسی پائی جارہی ہے اور عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹکٹوں کے فیصلہ پر نظرثانی کریں اور کار کنان اور نظریاتی ورکروں کو قومی اسمبلی کی سیٹ پر لانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کی کر دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ مزید کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 20 جو ن کوکیا جائے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوپر