پاکستا ن

عیدالفطرکے لیئےجمعرات سے نئے کرنسی نوٹ دستیاب

نیئے نوٹ

 عیدالفطرکے لیئےجمعرات سے نئے کرنسی نوٹ دستیاب


اسٹیٹ بینک کے  ترجمان،کے مطابق مورخہ 31 مئی 2018(بروزبدھ) تمام بینکوں کو نئے کرنسی فراہم کر دیئے ہے اور بینکوں سے جمعرات سے عوام کونئے نوٹوں کی فراہمی شروع ہوچکی ہے.، اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی جاری کردیاہے 

جس کے تحت اپنا شناختی کارڈ نمبر اور بنک برانچ آئی ڈی لکھ کر8877پر میسج بھیج دیں؛  اور واپسی میں ایک میسج موصول ہو گا جس کے اندر ایک کوڈ ہو گا، جسکی معیاد 2دن ہوگی اپنے اصل سی این آئی سی یا سمارٹ کارڈ کے ساتھ، ایک فوٹو 

کاپی اور 8877 سے حاصل ہونے والےٹرانزیکشن کوڈ کے ساتھ متعلقہ برانچ سے نئے نوٹ حاصل کر سکتے ہیں ایس بی پی کے مطابق ایک فرد 10 روپے کا ایک پیکٹ اورایک پیکٹ 50 روپےکاجبکہ 100 روپے کےنوٹ سٹاک موجود ہونے پر ملیں گے۔

ایس بی پی نے مزید کہا کہ نئے کرنسی نوٹ نامزد کاروباری بینک شاخوں اور ایس بی پی کے سولہ فیلڈ دفاتروں سے دستیاب ہوں گےایس بی پی نے کہا، “موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعہ نئے کرنسی نوٹ کااجراء 1 جون سے شروع ہو گا اور 14 جون 2018 تک جاری رہےگا.”

انہوں نے مزید کہا کہ سروس پاکستان کے 132 شہروں میں 1،535 ای شاخوں کے ذریعہ فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنایا جائے۔ مزید معلومات کے لیئے http://www.sbp.org.pk/ اورhttp://www.pakistanbanks.org پر وزٹ کریں 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

To Top